شیوپال یادو نے بنایا سماجوادی سیکولر مورچہ، جانیں کیوں

shivpal-yadav
سماجوادی پارٹی میں کافی دنوں سے حاشیہ پر پڑے رہے شیوپال یادو نے آج ’ سماجوادی سیکولر مورچہ‘ کی تشکیل کا اعلان کیا۔مانا جارہاہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے پیراورمنگل کوملائم سنگھ یادو کے ساتھ لوہیاٹرسٹ میں ہوئی میٹنگ کے بعد کیاہے۔انہو ں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ ملائم سنگھ یادو بھی اس مورچے میں شامل ہوں گے۔ شیو پال نے کہا کہ سیکولر مورچہ کے تحت ایس پی میں نظرانداز کئے گئے رہنماؤں اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کو شامل کرنے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے صاف کیا کہ وہ سماجوادی پارٹی کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
شیوپال یادو نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کافی مشقت کے بعد بنی تھی۔ اس میں کئی بڑے بڑے لیڈرہے ہیں۔طویل عرصے سے اس میں مجھے کوئی کام نہیں دیا جارہاہے۔ نہ توکوئی پوچھ رہا ہے۔ شیوپال نے کہاکہ ان کوشش ہوگی کہ ایسے لوگوں شامل کریں گے جن کا سماج وادی پارٹی میں کوئی احترام نہیں ہورہاہے۔اسلئے سیکولر مورچہ بناکر اپنے لوگوں کوکام دیاہے۔لوگوں سے بات کریں اورلوگوں کوشامل کریں۔ بوتھ پر جائیں، ضلع میں جائیں۔
شیوپال یادو نے ایک نجی چینل کے ساتھ بات چیت میں شپوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی میں جانے کی افواہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں نیتا جی (ملائم سنگھ) کا احترام نہ ہونے سے دکھی ہوں۔ اسی طرح کئی ایسے رہنما ہیں جو پارٹی میں نظر انداز کر دئیے گئے ہیں۔ شپوپال نے کہا کہ انہیں بھی کسی بھی میٹنگ میں نہیں بلایا جاتا۔ شیوپال نے کہا کہ اس مورچہ کے سہارے نظرانداز پارٹیوں کو بھی جوڑا جائے گا۔ سماجوادی سیکولر مورچہ اترپردیش میں نیا سیاسی متبادل ہو گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *