شہلا راشد کو مافیا ڈان نے دی جان سے مارنے کی دھمکی

shehla-rashid
طلبالیڈر شہلاراشد نے پیرکومافیاڈان روی پجاری کے خلاف مبینہ طورسے جان سے مارڈالنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کرایاہے۔شہلاراشد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپریہ جانکاری دی ہے۔یادرہے کہ پیرکوہی دہلی میں جے این یوریسرچ کررہے عمرخالدپر حملہ کیاگیاہے۔روی پجاری گینگ کے خلاف دفعہ 506 کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ شہلاراشدکاکہناہے کہ روی پجاری نے انہیں چپ رہنے کی دھمکی دی ہے۔شہلاراشدکاکہناہے کہ روی پجاری نے ان کے ساتھ ساتھ عمر خالد اور جگنیش میوانی کو چپ رہنے کی دھمکی دی ہے۔ا سکے علاوہ شہلاراشدنے ایس ایم ایس کے ذریعے ملے دھمکی بھرے پیغام کا اسکرین شاٹ بھی ٹویٹرپرپوسٹ کیاہے،اورلکھا’’دایاں بازوہندوتووادی روی پجاری کی طرف سے جان سے مارڈالنے کی دھمکی ملی ہے۔….وہ مجھے ،عمرخالداورجگنیش میوانی کوزبان بندرکھنے کیلئے کہہ رہاہے..‘‘شہلاراشدکوملے ایس ایم ایس میں روی پجاری کی جانب سے کہاگیاہے’’اپنا منہ بند رکھو ورنہ ہم لوگ ہمیشہ کے لئے تمہارا منھ بند کر دیں گے۔ عمر خالد اور جگنیش میوانی سے بھی یہ کہہ دو….مافیاڈان روی پجاری…‘‘

خیال رہے کہ پیرکے روزہی دہلی میں ہائی سیکوریٹی علاقے میں پارلیمنٹ بھون کے سامنے کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہرایک نامعلوم شخص نے عمرخالدپرحملہ کیاتھا۔جے این یومیں ریسرچ کررہے طالب علم عمرخالدپرفائرنگ کی گئی ہے۔عمرخالد’خوف سے آزادی‘ پروگرام میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔ فی الحال دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ عمر کے دعویٰ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *