انسانیت پھر شرمسار، 7 سالہ بچی کی عصمت دری 

kidrape
بہارمیں جہاں لڑکیوں کا گھروں سے باہرنکلنابدن بدن مشکل ہورہاہے ،وہیں چھوٹی چھوٹی بچیوں کا گھرسے باہر،گھرکے اردگردبھی کھیل کودکرنابھی کسی انہونی سے کم نہیں ہے۔گھرکے باہرکھیل رہی بچی پربھی درندصفت انسان حملہ آورہورہے ہیں اورعصمت دری جیسی گھناؤنی حرکت کوانجام دے رہے ہیں۔
تازہ معاملہ بہارکے موتہاری ضلع میں پیش آیاہے۔دراصل بہار کے موتیہاری ضلع میں سات سال کی بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہ حادثہ پیر کے روز شام 7 بجے کا ہے۔ سا ت سالہ بچی کھیلنے کے لئے گھرسے باہر نکلی تھی۔درندصفت انسان نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔اتناہی نہیں،آبروریزی کے بعد ملزم بچی کو سڑک پر پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا۔ بچی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جب لوگوں کو اس حادثہ کی خبر ملی تو ناراض گاؤں والوں نے ملزم کے گھر کو گھیر لیا۔ پولیس نے ملزم کے گھر والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
بتایاجارہاہے کہ بچی کھیلنے کے لئے باہر نکلی تھی۔ بہت دیر ہونے کے بعد جب بچی گھر واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا۔ گاوں والوں کی نظر کھیت کے کنارے گئی جہاں بچی بیہوش پڑی تھی۔ اس کے پرائیویٹ پارٹس سے خون بہہ رہا تھا۔آنا فاناً میں اسپتال آنے کے بعد صحت میں بہتری ہونے پر بچی نے ملزمین کے نام بتائے، جس کے بعد گاوں میں ہنگامہ ہو گیا۔ فی الحال گاوں میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ بچی کے بیان کی بنیاد پر ملزمین کے گھروالوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *