ٹیسٹ سیریز:انگلینڈ کے خلا ف ہندوستان کی کراری شکست

england
انگلینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کواننگ اور159رن سے ہارکا سامنا کرناپڑا۔ انگلینڈ نے 4 دن میں ہی یہ مقابلہ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔2کی سبقت حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ نے صبح اپنی پہلی اننگ 7 وکٹ پر 396رن پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسے پہلی اننگ میں 289رن کی بڑی سبقت حاصل ہوئی۔ پیلی اننگ میں محض 107رن پر آؤٹ ہونے والے ہندستانی بلے بازوں سے امید تھی کہ وہ دوسری اننگز میں محنت کریں گے لیکن پوری ٹیم 47اوور میں 130رن پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح سے انگلینڈ نے دوسراٹسٹ میچ بھی بڑے فرق سے جیت لیا۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *