کٹھوعہ معاملہ:سپریم کورٹ کا جموں وکشمیرسرکارکونوٹس

talib-hussain
سپریم کورٹ کٹھوعہ ریپ وقتل معاملے میں گواہ طالب حسین کے کنبہ والوں کی عرضی پرسنوائی کرنے کوتیارہوگیا۔سپریم کورٹ نے کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری اورقتل معاملے میں گواہ طالب حسین کی بہن کی اس عرضی پرجموں وکشمیرسرکارکونوٹس بھیجاہے، جس میں اسے حراست میں ہراساں کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔ سپریم کورٹ نے طالب حسین کے چچیری بہن کی عرضی پرجموں وکشمیرسرکارکونوٹس جاکرکرکے ایک ہفتے میں جواب مانگاہے۔عرضی میں طالب حسین کوہراساں کرنے کا الزام ہے۔اب معاملے کی اگلی سماعت 21اگست کوہوگی۔
یادرہے کہ سماجی کارکن اورکٹھوعہ معاملے میں گواہ طالب حسین کے چچیری بہن کی طرف سے سپریم کورٹ میں کہاگیاہے کہ طالب حسین کا حراست میں ٹارچرہورہاہے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ طالب حسین پرریپ کا الزام ہے۔عرضی دہندہ نے کہاکہ طالب کوغیرقانونی طورپر حراست میں رکھاگیاہے ایسے میں وہ حیبیس کارپرس(habeas corpus petition) کی عرضی داخل کرسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *