سیمی فائنل میں شکست کے بعد سائنا کو ملا کانسے کا تمغہ

saina-nehwal
گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن ہندوستان کی سائنا نہوال کو 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں پیر کے روزخواتین کے بیڈمنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔سائنا کو دنیا کی نمبر ایک بیڈ منٹن کھلاڑی چینی تائیپے کی تائی جو ینگ نے ہراکر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ینگ نے سائنا کو 36منٹ تک مقابلہ میں اکیس۔ سترہ، اکیس۔ چودہ سے شکست دی ۔ اس ہار کے ساتھ ہی سائنا کو کانسہ کے تمغہ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔ اس سے قبل سائنا نے اتوار کے روز کوارٹر فائنل مقابلہ میں تھائی لینڈ کی رتچانوک انتانون کو 42منٹ تک چلے مقابلہ میں سیدھے سیٹوں میں اکیس ۔اٹھارہ، اکیس۔ سولہ سے ہراکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایشیائی کھیلوں کے بیڈ منٹن مقابلہ کے خواتین سنگلز میں بھارت نے اپنا تمغہ پکا کیا ہو۔ اس سے پہلے کبھی کسی کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلہ میں تمغہ حاصل نہیں کیا ہے۔ بیڈمنٹن کے سنگلز مقابلہ میں آخری بار سید مودی نے 1982میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *