سہرسہ:سرعام طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی، ویڈیووائرل

saharsa
بہارمیں ایک بارپھر دن دہاڑے لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑوبدسلوکی کا معاملہ سامنے آیاہے۔نتیش حکومت میں عاشق منچلے اپنی حرکت سے بازنہیں آرہے ہیں۔تازہ معاملہ بہارکے سہرسہ ضلع میں سامنے آیاہے ، جہاں کچھ منچلوں نے دن دہاڑے اسکول جاتی لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کی ہے۔ واقعہ کا ویڈیو بھی بناکروائرل کیاگیاہے۔وائرل ویڈیومیں منچلے اسکول جاتی لڑکی سے چھیڑخانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ویڈیومیں دکھ رہاہے کہ لڑکی منچلے لڑکوں سے پریشان نہ کرنے کیلئے فریادکررہی ہے۔اس دوران لڑکی کے ساتھ چل رہے ایک لڑکے نے لڑکی کوبچانے کی کوشش لیکن منچلوں نے اسے بھی مارا پیٹا۔پولس نے وائرل ویڈیوکوسنجیدگی سے لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی اورملزموں کی شناخت کرلی ہے۔
فی الحال پولس نے اس معاملے میں پنکج یادو نام کے ایک نوجوان کوگرفتارکیاہے۔ سہرسہ صدرکے ڈی ایس پی پربھاکرتیواری نے کہاکہ پولس اس معاملے میں ایف آئی آردرج کرکے باقی ملزموں کوبھی جلد سے جلدپکڑنے کی کوشش کرے گی۔
بہرکیف وائرل ویڈیومیں دکھائی دیتاہے کہ طالبہ کے ساتھ قریب آدھادرجن منچلے بدتمیزی کررہے ہیں۔منچلے بیچ راستے پرسرعام لڑکی کوگھیرکراس کے ساتھ چھیڑخانی کررہے ہیں۔ کچھ منچلے لڑکی کا دوپٹہ (اوڑھنی) تک کھینچ لیتے ہیں۔جب لڑکی بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تو اسے پکڑکرزمین پرپٹک دیتے ہیں۔لڑکی کے رونے اورگڑگڑانے کا بھی ان منچلوں پرکوئی اثرنہیں ہوتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *