سچن تیندولکر کا وراٹ کوہلی کو مشورہ

sachin-tendulkar-and-virat-
ہندوستان اورانگلینڈ کے بیچ لارڈزمیں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے ماسٹربلاسٹر سچن تیندولکرنے ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی کومشورہ دیاہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازسچن تیندولکر نے کپتان وراٹ کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے دل کی سننی چاہئے اور اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھنی چاہئے۔
دراصل،ایک ویب سائٹ نے تیندولکر کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ’’ میں کہوں گا کہ انہیں وہی کرنا چاہئے جو وہ کرتے آ رہے ہیں۔ وہ شاندار کام کر رہے ہیں اس لئے انہیں ویسے ہی کھیلتے رہنا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’آس پاس کیا ہو رہا ہے اس پر دھیان نہ دیں اور اپنا دھیان اس چیز پر لگائیں جو حاصل کرنا ہے اور اپنے دل کی آواز سنیں‘‘۔تیندولکر نے کوہلی کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہے جتنے رن بنا لو لیکن مطمئن مت ہونا کیونکہ جب بلے باز مطمئن ہو جاتا ہے تو پھر اس کا زوال شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربہ سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کتنے بھی رن بنا لو یہ رن کافی نہیں ہوں گے۔ آپ کو زیادہ رنوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وراٹ کے ساتھ ہے۔ چاہے جتنے بھی رن آپ بنا لو وہ کافی نہیں ہوتے ہیں۔
یادرہے کہ ٹیم فی الحال انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے رہی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *