راجیہ سبھا میں آر کے دھون کو خراج عقیدت

rk-dhawan
سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے پرائیویٹ سکریٹری رہے آر کے دھون کا پیر کو یہاں بی ایل کپور اسپتال میں انتقال ہو گیا۔راجیہ سبھا کے سابق رکن آر کے دھون کو منگل کو ایوان میں ممبران آج نے خراج عقیدت پیش کی۔صبح کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ایوان کو مسٹر دھون کے انتقال کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے کہا کہ 81 سال کی عمر میں ان کا کل انتقال ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر دھون نے سال 1990 میں آندھرا پردیش اور سال 2004 میں بہار کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ایوان کے رکن رہے اور اس دوران وہ مرکزی وزیر بھی بنے۔اس کے بعد ارکان نے خاموش رہ کر مسٹر دھون کو خراج عقیدت پیش کی۔
دوسری طرف کانگریس صدر راہل گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈر آر کے دھون کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔راہل گاندھی نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’ آر کے دھون جی، جنہیں میں بچپن سے جانتا تھا، ان کے اچانک اس طرح چلے جانے سے کانگریس خاندان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وہ کانگریس کے ایک اہم اور سینئر رکن تھے جنہیں پارٹی میں سبھی محبت کرتے تھے اور احترام اور عزت دیتے تھے. ان کے دوستوں اور وارثین سے میری دلی تعزیت‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *