مظفرپور شیلٹرہوم عصمت دری معاملہ:نتیش حکومت کے خلا ف آرجے ڈی کا جنترمنترپراحتجاجی مظاہرہ

rjd
بہارکے مظفرپور شیلٹرہوم عصمت دری معاملے کولیکر نتیش سرکارکے خلاف آج راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) نے دہلی کے جنترمنترپراحتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا۔بہارکے مظفرپور میں بچیوں کے ساتھ ہوئی حیوانیت کے خلاف دہلی کے جنترمنترپرکئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈردھرنا دے رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں سابق جے ڈی یولیڈرشرد یادو،اروندکجریوال،سیتارام یچوری، شہلاراشد، آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو، میسابھارتی، سی پی آئی کے لیڈر ڈی راجا کے ساتھ کئی اورلیڈران موجودہیں۔تیجسوی کے مطابق، اس احتجاجی مظاہرے میں کانگریس صدرراہل گاندھی بھی آئیں گے۔ادھرعام آدمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے لوگوں سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔وہیں ٹی ایم سی نے بھی مظاہرے میں تعاون کا اعلان کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *