3سالہ ثنانے جیت لی زندگی کی جنگ 

sana

بہار کے مونگیر ضلع میں منگل کی شام کوایک بوریل میں گری تین سال کی ثنا کو30گھنٹے سخت مشقت کے بعدبدھ کودیررات بچالیاگیا۔وہ بورویل میں 42فٹ نیچے پھنسی ہوئی تھی۔30گھنٹے سے زیادہ چلے ریسکیوآپریشن کے بعد تین سال کی معصوم بچی ثناء کوبحفاظت بچا لیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی تین سالہ ثنانے زندگی کی جنگ بھی جیت لی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کی جی توڑ محنت اور لوگوں کی دعاؤں سے ثنا جب بورویل سے باہر آئی تو نظارہ کافی عجیب تھا کہ تین سال کی بچی موت سے جنگ لڑ کر بورویل سے باہر محفوظ نکل آئی۔

 

جائے حادثہ کے باہر ایمبولینس کو تعینات کیا تھا جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ ثناء کی ماں موجود تھیں۔ بچی کو بورویل کے نکلنے کے بعد فورا صدر اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اس کی جانچ کی گئی۔ بچی نے بسکٹ کھایا ہے۔لیکن ثنااب بھی اسپتال میں داخل ہے اورڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔
ثنا کوبحفاظت نکالنے کیلئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے جنگی سطح پر کام کیا اور 45 فٹ کی کھدائی کر کے اسے محفوظ نکالا۔ بچی کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمرے سے کی گئی تو اسے آکسیجن کی سپلائی پائپ سے کی گئی۔ ثناتک پہنچنے کیلئے بورویل سے قریب 10فٹ کی دوری پر42فٹ گہرا گڈھا کھودا گیاتھا۔جے سی بی کی مدد سے قریب 32فٹ گہراکرنے کے بعد مزدوروں کی مدد لی گئی۔مقامی لوگوں کی صلاح پرانتظامیہ نے اس کیلئے کنواں اورقبرکھودنے والے مزدوروں کوکام میں لگایا۔اس سے کام میں تیزی آئی۔حالانکہ رہ رہ کرہونے والی بارش سے کام متاثرضرورہوا۔پورے ریسکیو آپریشن کے دوران محلے کے لوگوں سے لیکر انتظامیہ کے افسران تک جائے حادثہ پر موجود رہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *