ڈپلوما کورس میں داخلہ کے لئے درخواستیں طلب 

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں کمیونٹی کالج ؍ بی ووک اسکیم کے تحت پروڈکشن ٹکنالوجی، فیشن ڈیزائن و گارمنٹ ٹکنالوجی (صرف لڑکیوں کے لئے) اور پولیمر و کوٹنگ ٹکنالوجی میں تین سالہ بی ووک ڈگری کورس اور کمپیوٹرائزڈ شو ڈیزائننگ و ڈیولپمنٹ میں ایک سالہ ڈپلوما کورس(صرف لڑکوں کے لئے) کو تعلیمی سال 2018-19کے لئے ایک بار پھر شروع کردیا گیاہے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، حکومت ہند کی طرف سے کمیونٹی کالج اسکیم کے لئے مالی امداد منظور ہونے کے بعد اکیڈمک کونسل کی جانب سے مذکورہ کورسیز کا آغاز کئے جانے کی توثیق کی ہے۔ جو امیدوار مذکورہ کورسیز میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 27؍اگست 2018ہے۔
یونیورسٹی کے جوائنٹ کنٹرولر مسٹر منہاج احمد خاں نے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ شو ڈیزائن و ڈیولپمنٹ میں ڈپلوما اور فیشن ڈیزائن و گارمنٹ ٹکنالوجی میں بی ووک ڈگری کا مشترکہ داخلہ امتحان 9؍ستمبر 2018کو صبح 10؍بجے ہوگا۔ داخلہ ٹسٹ ڈھائی گھنٹے کا ہوگا۔ اسی طرح پروڈکشن ٹکنالوجی میں بی ووک ڈگری اور پولیمر و کوٹنگ ٹکنالوجی میں بی ووک ڈگری کا مشترکہ داخلہ امتحان 9؍ستمبر کو ہی دوپہر 2بجے ہوگا۔ یہ داخلہ ٹسٹ دو گھنٹے کا ہوگا۔ مذکورہ بالا کورسیز میں داخلہ کی اہلیت اور داخلہ امتحان کی نوعیت وغیرہ کے بارے میں مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *