کیرالہ:راحتی کیمپوں میں راہل گاندھی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

rahul-gandhi
2019لوک سبھاالیکشن اوراسی سال کے اخیرمیں کچھ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے پیش نظر بی جے پی کی وزراء اعلیٰ کے ساتھ اج میٹنگ ہورہی ہے ،وہیں کانگریس صدرراہل گاندھی منگل کوکیرالہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پرہیں۔ راہل گاندھی نے آج کیرالہ کے اینارکولم پہنچ کر راحت کیمپوں میں پناگزیں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی کے ساتھ لیڈرلیڈراومان چانڈی اورششی تھروربھی موجودتھے۔ راہل گاندھی آج اورکل کیرل کے دورے پررہیں گے۔
کیرل آنے سے پہلے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ’’ میں کل اورپرسوں کیرل میں رہوں گا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، راحتی کیمپوں میں جاؤں گا اورمچھواروں ،ضرروتمندوں کی مددخودکرکے رضاروں اوردیگرلوگوں سے ملاقات کروں گا۔‘‘خیال رہے کہ کیرل میں بھیانک سیلاب کودیکھتے ہوئے حال ہی میں راہل گاندھی نے پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی کوہدایت دی تھی کہ اپنا ایک ماہ کی تنخواہ لوگوں کی مدد کیلئے دیں۔
بہرکیف آج راہل گاندھی کیرالہ دورے پرہیں ۔یہاں راحت کیمپوں میں جاکر سیلاب متاثرین سے بات کی اوران کا درد جانا۔راہل آج چینگنور، ایلیپی اورانگمالی بھی جائیں گے ۔بدھ کو راہل وایناڈ جاکرسیلاب متاثرین سے ملیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *