کانگریس صدرراہل کیلاش مانسرور یاترا کیلئے روانہ

rahul-gandhi
کانگریس کے صد رراہل گاندھی آج کو کیلاش مانسرور یاترا کے لئے روانہ ہوگئے۔کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے بتایاکہ ’بھگوان بھولے شنکر کے بھکت راہل گاندھی قوم کی تعمیر ‘ ملک اور اہل وطن کی خوشحالی اور تری کی دعا کے ساتھ بھگوان کیلاش پتی کے درشن اور ان کا آشیرواد لینے کے لئے کیلاش مانسرور جارہے ہیں۔‘انہو ں نے بتایاکہ یہ یاتراقریب 12سے 15دن تک چلے گی۔رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ مسٹر گاندھی تقریباً 14دن تک اس یاترا پر رہیں گے۔یہ پوچھنے پر کہ مسٹر گاندھی کس راستے سے کیلاش پتی درشن کے لئے جائیں گے اور کتنے دن کی ان کی یاترا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ وہ کس راستے سے جائیں گے اس کے بارے میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر تفصیلی معلومات نہیں دی جاسکتی ہیں۔ مسٹر گاندھی بارہ سے چودہ دن تک اس یاترا پر رہیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *