کمیونٹی میڈیسن شعبہ میں’’ عالمی شیرِ مادر ہفتہ ‘‘کے تحت کوئز مقابلہ کا انعقاد

Quiz-Competition
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ میں’’ عالمی شیرِ مادر ہفتہ ‘‘کے تحت گریجویٹ طلبہ کے لئے منعقدہ کوئز مقابلہ میں پرنے کمار شرما اور شوریا پرتاپ نے فاتح اور انوبھو اگروال و صدام حسین نے دوئم جبکہ عفیفہ مغیث اور مونیکا گوتم کی ٹیم نے سوئم مقام حاصل کیا۔ مقابلہ کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے ڈاکٹرایم سلمان شاہ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔
کوئز مقابلہ کے پریلم راؤنڈ میں69ٹیموں نے حصہ لیا جس کے حتمی راؤنڈ میں پانچ ٹیمیں داخل ہو پائیں جن میں رتیکا اور الکا راجپوت، ندا معراج اور دیکشا یادو، عفیفہ مغیث اور مونیکا گوتم، انو بھو اگروال اور صدام حسین اور پرنے کمار شرما و شوریا پرتاپ کی ٹیمیں شامل تھیں۔کوئز کے آخری راؤنڈ کے کوئز ماسٹر شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نفیس فیضی رہے۔کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر نے فاتح ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے اعلیٰ مظاہرہ سے کالج کا نام قومی سطح پربھی روشن کریں گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *