عمران خان کی حلف برداری تقریب :مہمانوں کی لسٹ میں بدلاؤ،ہندوستان سے گواسکر، کپل، سدھو مدعو

kapil
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے بطوروزیراعظم حلف برداری تقریب میں مہمانوں کی لسٹ میں بدلاؤ کیاگیاہے اوراب یہ صاف ہوگیاہے کہ عمران خان نے کن سابق کرکیٹروں کواپنے یہاں حلف برداری تقریب میں بلایاہے۔خبروں کے مطابق، بدلاؤکے بعد مہمانوں کی لسٹ میں ہندوستان کے تین سابق کرکیٹرکپل دیو، سنیل گواسکر اورنوجوت سنگھ سدھو کوشامل کیااوران مذکورہ سابق کرکیٹروں کوحلف برداری تقریب میں مدعوکیاہے۔خیال رہے کہ حلف برداری تقریب کاانعقاد11اگست کوہوناتھا ،مگرتقریب حلف برداری 18 اگست کو ہوگی۔ اگرچہ اس سلسلے میں اب تک کوئی باضابطہ اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہے۔
’ڈان نیوز‘ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے انفارمیشن سکریٹری فیصل جاوید خان کے حوالہ سے بتایا کہ پارٹی نے 1992 عالمی کپ کرکٹ ٹیم کو بھی مدعو کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 1992 میں عمران کی کپتانی میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے عالمی کپ جیتا تھا۔بہرکیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے حلف برداری تقریب میں ہندوستانی کرکٹ دنیا کی شخصیات سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا ہے۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *