پروفیسر شاہد اشرف نے جامعہ میں بطورقائم مقام وائس چانسلر چارج لیا 

shahid-ashraf
پروفیسر شاہد اشرف، پرو وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے اس اقلیتی سینٹرل یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر چارج لے لیا ہے۔ پروفیسرشاہداشرف نے شیخ الجامہ پروفیسر طلعت احمد کااستعفیٰ نامہ صدر جمہوریہ ہندکے ذریعہ قبول کرنے کے بعد یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرکاچارج لیاہے۔یادرہے کہ پروفیسر طلعت احمد جو گزشتہ چار سال سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر تھے۔پروفیسرطلعت احمدنے اب بطوروائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی جوائن کیاہے۔یہ کشمیریونیورسٹی سے ہی آئے تھے۔واضح رہے کہ اسی سال مئی کے مہینے میں ان کی مدت ختم ہوچکی تھی۔
خیال رہے کہ پروفیسر شاہد اشرف اگست 2016 سے یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ یونیورسٹی میں رجسٹرار اور فنانس آفیسر کے طور پر تھے۔ وہ فی الحال وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ معاشیات کے سربراہ بھی ہیں۔
پروفیسر اشرف کوتعلیم، تحقیق اور انتظامیہ کا ایک وسیع تجربہ ہے۔وہ قومی اور بین الاقوامی رسائل میں شائع کئی کتابیں اور تحقیقی مضامین کے مصنف ہیں۔ ان کی تحقیقاتی مفادات میں صنعتی اور مالیاتی معیشت اور روزگار اور ترقی کے معاملات وغیرہ شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *