پروفیسر سید ضیاء الرحمان انٹرنیشنل ایلومنائی لیڈرشپ ایوارڈ کیلئے منتخب

Prof-Ziaur-Rahman
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فارماکولوجی شعبہ کے پروفیسر سید ضیاء الرحمان کو ویسٹ سڈنی یونیورسٹی، آسٹریلیا کے انٹرنیشنل ایلومنائی لیڈرشپ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ’ایلومنائی رلیشنز منیجر آف امپلائبلیٹی اینڈ گریجویٹ سکسیز‘ نے حال ہی میں یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر پیٹر شیرگولڈ اور ایوارڈ پینل کے سابق طلبہ کی طرف سے اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر رحمان ویسٹ سڈنی یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں جنھوں نے فارماکولوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر رحمان کو یہ ایوارڈ ’2018 ٹاؤن اینڈ گاؤن ڈنر‘ میں پیش کیا جائے گا جس کے میزبان آسٹریلیا کے مشہور صحافی اور تفریح کی دنیا کی مشہور شخصیت رے مارٹن ہوں گے۔ پروفیسر رحمان نے اس ایوارڈ کے لئے جیوری کے سبھی اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ جے این ایم سی ، اے ایم یو میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، علیگس اکیڈمک اِنرچمنٹ پروگرام کے کوآرڈنیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایلومنائی افیئرس کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں میں سرگرم رول ادا کررہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *