صدر جمہوریہ کا قوم کے نام خطاب

sadar
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم آزادی کے موقع پر 14اگست کو شام قوم کے نام خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کے اکہتر برس پورے ہور ہے ہیں۔ ہم اپنی آزادی کی 72ویں سالگرہ منائیں گے۔ قومی افتخار کے اس موقع پر میں آپ تمام اہل وطن کو مبارک باد دیتا ہوں۔ 15 اگست کا دن ہر ہندوستانی کے لئے متبرک ہوتا ہے، خواہ وہ ملک میں ہو یا بیرون ملک میں۔اس دن ہم سب اپنا قومی پرچم اپنے اپنے گھروں، اسکولوں، دفتروں، میونسپلٹیوں، گرام پنچایتوں ، سرکاری اور نجی عمارتوں پر پورے جوش و خروش کے ساتھ لہراتے ہیں۔ہمارا ترنگا ہماری قومی سا لمیت کی علامت ہے۔ اس دن ہم ملک کی خود مختاری کا جشن مناتے ہیں اور اپنے ان آباو اجداد کے رول کو پوری احسان مندی کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جن کی کوششوں سے ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔یہ دن قوم کی تعمیر میں ان بقیہ کاموں کی تکمیل کے لئے عہد کرنے کا بھی دن ہے ، جنہیں ہمارے باصلاحیت نوجوان بلاشبہ مکمل کریں گے۔
صدررام ناتھ کووندنے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کوسمجھنے کیلئے نوجوان کچھ گاؤں میں گزاریں۔انہو ں نے طلباسے اپیل کی کہ وہ سال میں چارپانچ دن کسی گاؤں میں گزاریں۔انہو ں نے کہاکہ سن 1947 میں 14 اور 15 اگست کی نصف شب کے وقت، ہمارا ملک آزاد ہوا تھا۔ یہ آزادی ہمارے آباو اجداد اور قابل احترام مجاہدین آزادی کی برسوں کی قربانیوں اور بہادری کا نتیجہ تھی۔جدوجہد آزادی میں حصہ لینے والے تمام بہادر مرد و خواتین ، غیر معمولی طورپر شجاعت مند اور دوراندیش تھے۔اس جنگ میں ملک کے تمام علاقوں، سماج کے تمام طبقات اور فرقوں کے افراد شامل تھے۔وہ چاہتے تو آرام دہ زندگی گذار سکتے تھے۔ لیکن ملک کے تئیں بے پناہ لگن کی وجہ سے انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ وہ ایک ایسا آزاد اور خود کفیل ہندوستان بنانا چاہتے تھے ، جہاں سماج میں مساوات اور بھائی چارا ہو۔ہم ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔ ابھی 9 اگست کو ہی ’ہندوستا ن چھوڑو تحریک‘ کی 76 ویں سالگرہ پر مجاہدین آزادی کو راشٹرپتی بھون میں اعزاز سے نوازا گیا۔
صدرنے کہاکہ ہمارے کسان ان کروڑوں اہل وطن کے لئے اناج پیدا کرتے ہیں، جن سے وہ کبھی آمنے سامنے ملے بھی نہیں ہوں گے۔ وہ ملک کے لئے فوڈ سیکورٹی اور غذائیت بخش اناج دستیاب کراکر ہماری آزادی کو قوت فراہم کرتے ہیں۔جب ہم ان کے کھیتوں کی پیداوار اور ان کی آمدنی میں اضافہ کے لئے جدید ٹکنالوجی اوردیگر سہولیات فراہم کراتے ہیں تب ہم اپنے مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بناتے ہیں۔
رام ناتھ کووندنے کہاکہ ہماری پولیس اور نیم فوجی دستے مختلف طرح کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہیں اور جرائم کی روک تھام اور قانون و انتظام کی حفاظت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ، قدرتی آفات کے وقت وہ ہم سب کو سہارا دیتے ہیں۔ جب ہم ان کے کام کاج اور ذاتی زندگی میں سدھار لاتے ہیں تب ہم اپنے مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بناتے ہیں۔
صدرنے قوم کے نام خطاب میں کہاکہ خواتین کاہمارے سماج میں ایک اہم رول ہے۔ کئی معنوں میں خواتین کی آزادی و سیع تر بنانے میں ہی ملک کی آزادی کی معنویت پنہاں ہے۔ یہ معنویت گھروں میں ماووں، بہنوں اور بیٹیوں کی شکل میں اور گھر سے باہر اپنے فیصلوں کے مطابق زندگی جینے کی ان کی آزادی میں دیکھی جاسکتی ہے۔ انہیں اپنے ڈھنگ سے جینے کا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنے کے لئے محفوظ ماحول اور موقع ملنا ہی چاہئے۔ وہ اپنی صلاحیت کا استعمال خواہ گھر کی ترقی کے لئے کریں یا پھر ہمارے ورک فورس یا اعلی تعلیمی اداروں میں اہم تعاون دے کر کریں۔ انہیں اپنے متبادل منتخب کرنے کی پوری آزادی ہونی چاہئے۔ ایک قوم اور سماج کے طور پر ہمیں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ خواتین کو ، زندگی میں آ�آگے بڑھنے کے تمام حقوق اور مواقع دستیاب ہوں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *