اٹل بہاری واجپئی کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری

students
دہلی کے ایمس میں گذشتہ 9ہفتوں کے داخل سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کووینٹیلیٹر پررکھا گیاہے اوران کی حالت بیحدنازک بنی ہوئی ہے۔جمعرات کوایمس کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں یہ بتایاگیاہے کہ ان کی حالت میں کسی طرح کا سدھارنہیں ہورہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، اب اگلابلیٹن شام سات بجے جاری کیاجائے گا۔
ادھراٹل بہاری واجپئی کودیکھنے کیلئے بدھ سے ہی لگاتاروزیروں اورلیڈروں کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسرطرف مدرسوں ، اسکولوں ودیگراداروں ،سرکاری ونیم سرکاری دفاتر، مندر ومسجدوں میں ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں ،پرارتھنا، پوجاپاٹھ کا سلسلہ جاری ہے۔
اٹل بہاری واجپئی کی اچھی صحت کے لئے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے علاوہ ملک بھر کے لوگ دعا کر رہے ہیں۔ اٹل بہاری واجپئی کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے ملک بھر میں دعا مانگی جا رہی ہے۔ اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں بھی لوگ اٹل بہاری واجپئی کی صحت کے لئے پوجا پاٹھ کر رہے ہیں۔ واجپئی کی صحت کو لے کر مدرسہ عربیہ حلفی العلوم میں بھی مولانا اور وہاں زیر تعلیم بچوں نے بھی دعا مانگی۔ مدرسہ میں سارے بچے اپنے ساتھ اٹل جی کی تصویر کو لے کر ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔مدرسوں ، اسکولوں اورکالج کے طلباوطالبات ساتھ مل کر ان کے صحت یاب ہونے کی دعا مانگی ہے۔
madrasa-students
بہرکیف ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں مکمل لائف سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایمس کی طرف سے جاری میڈیکل بلیٹن میں اٹل جی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *