رائے دہندگان بیداری مہم کے تحت پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد

poster-making-competition
رائے دہندگان بیداری مہم کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گرلس اسکول میں پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولی طالبات نے بیحد دلفریب اور رائے دہندگان کو حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے کی ترغیب دلانے والے پوسٹر بنائے۔پوسٹر میکنگ مقابلہ میں اول انعام ساتویں جماعت کی طالبہ فلزا زاہد، دوئم انعام نویں جماعت کی خوشی، سوئم انعام آٹھویں جماعت کی سائمہ پروین اور حوصلہ افزائی کا انعام دسویں جماعت کی عمرا اسلم کو دیا گیا۔
یہ مقابلہ سویپ کے تحت آرٹ کی استانی محترمہ زیبا نواز کی نگرانی میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف درجات کی طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ ججیز میں محترمہ افشاں ڈبلیو خاں اور محترمہ صبیحہ خاتون شامل تھیں۔ اس موقع پر اسکول کے دیگر اساتذہ بھی موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *