آج سلمان خان کی وجہ سے زندہ ہوں:پوجاڈڈوال

salman-khan
سال 1995 میں آئی فلم ’ویرگتی ‘میں سلمان خان کے ساتھ نظر آ چکی اداکارہ پوجا ڈڈوال گذشتہ کچھ مہینوں سے ایک بیماری سے لڑرہی تھیں ،جوکہ اب فٹ ہوگئیں ہیں۔ دراصل،مارچ مہینے میں ممبئی شیوڑی اسپتال کے جنرل وارڈ میں علاج کرارہی اداکارہ پوجاڈڈوال کا ایک ویڈیووائرل ہواتھا۔جس میںں وہ اپنی مددکیلئے فریادکرتی نظرآرہی تھیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سلمان خان کے این جی اوبینگ ہیومن نے ان کی مدد کی۔ریکورہونے کے بعد پوجا کو7اگست کواسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔پوجا نے گوا جانے سے پہلے ایک اخبارکودےئے انٹرویومیں مددکرنے کیلئے سلمان خان کا شکریہ اداکیاہے۔انٹرویومیں پوجا نے یہ بھی بتایاکہ’’کپڑے ، صابن، کھانا اوردواؤں سے لیکر ضرورت کا ہرسامان اوردیکھ ریکھ سلمان خان کے فاؤنڈیشن نے ہی کیا۔اگرآج میں زندہ ہوں توصرف سلمان کی وجہ سے ‘‘۔
یادرہے کہ بیماری سے پہلے پوجا گوامیں کسینومینیج کرتی تھیں۔پوجا کے مطابق، تقریباً سال بھرپہلے پتہ چلاکہ مجھے ٹی بی ہوچکاتھا۔میں پچھلے کچھ سالوں سے گوا میں کسینومینیج کرتی تھی۔ بیماری کی حالت میں میرے پاس بالکل پیسے نہیں تھے۔میں چائے -پانی تک کیلئے دوسروں پرڈیپنڈ ہوگئی تھی‘‘۔پوجاکے قرابتدارں کے مطابق، بیماری کے باعث ان کے شوہراورخاندان والوں نے انہیں اکیلا چھوڑد دیا۔صحیح علاج نہ ہونے سے حالت اوربگڑگئی۔ خبر وں کی مانیں تو بیماری کے اس مشکل دور میں پوجا کے اہل خانہ اور یہاں تک کہ ان کے شوہر نے بھی ساتھ چھوڑ دیا تھا لیکن سلمان کے سہارے وہ آج بالکل ٹھیک ہیں۔
یادرہے کہ سلمان کی یہ کو اسٹار سال 1995 میں آئی ویرگتی میں ان کے ساتھ نظر آ چکی پوجا ڈڈوال ہیں۔پوجا ٹی بی کی بیماری سے لڑ رہی تھیں۔ ان کی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ ضرورتوں کے آگے مجبور ہوکر پوجا نے سلمان سے مدد طلب کی۔ دبنگ خان نے آگے بڑھ کر ان کی مدد کی اور علاج کا خرچ بھی اٹھایا۔ ان کا وزن بیحد گر چکا تھا۔ جب علاج شروع ہوا تو حالت میں سدھار آیا۔ ساتھ ہی اداکارہ کا وزن بھی قریب 20 کلو بڑھا ہے۔ پوجا نے اپنی صحت میں سدھار اور علاج کا خرچ اٹھانے کیلئے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *