پی ایم مودی کا عمران خان کو خط 

modi-imran
وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر مبارکباد پیش کی ہے لیکن اس میں دونوں ملکوں کے بیچ بات چیت کی تجویزنہیں ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے عمران خان نے قوم کے نام اپنے پہلے خطاب میں پڑوسی ممالک سے رشتے سدھارنے کی بات کہی تھی۔بہرکیف پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ کیاہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندمودی نے پاکستان کے نومنتخب پی ایم عمران خان کوخط لکھاہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ایم نریندر مودی نے خط میں لکھاہے کہ پڑوسی ملک سے ہمارے رشتے ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت ہندستان سے بہترین اور باہمی تعاون کرے گی۔
حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندستان حکومت نے پاک وزیر کے دعوے کا مسترد کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *