پی ایم مودی دوروزہ دورے پرنیپال پہنچے

pm-modi
وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ بمسٹیک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے جمعرات کی صبح نیپال کے راجدھانی کٹھمنڈو پہنچ گئے ہیں۔ چار سال میں پی ایم مودی کا پڑوسی ملک نیپال کا یہ چوتھادورہ ہے۔ پی ایم مودی یہاں بمسٹیک سمٹ کے چوتھے سملین میں شامل ہوں گے۔
وزیراعظم مودی کے اس دورے سے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے رشتوں میں مضبوطی آئے گی۔نیپال کے وزیراعظم اولی اور مسٹر مودی پشوپتی ناتھ مندر میں نیپال۔ہندوستان دوستی دھرم شالہ کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم نے بدھ کی شام اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ’’بمسٹیک کانفرنس مییں ہندوستان کی ساجھیداری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا ہندوستان کی ترجیح ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ چوتھے بمسٹیک کانفرنس سے اس کانفرنس میں اب تک کئے گئے فیصلے کو استحکام ملے گا اور اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے اسے پائیداری حاصل ہوگی اور خلیج بنگال کے علاقے میں امن اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا۔‘‘
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بمسٹیک کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سربراہوں سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق مسٹر مودی کی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کے امکانات ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *