پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں تین طلاق کے مسئلے کو بھی اٹھایا

modi
ملک کو آج آزادی کے 71 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ آج (بدھ)ملک 72 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔یوم آزادی کولیکرراجدھانی دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل پر قوم پرچم لہرایا۔ اس کے ساتھ ہی ترنگے کو 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔اس موقع پر کئی مرکزی وزیر، الگ الگ سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈرز اور کئی معزز شخصیت اور بڑی تعدادمیں دیگر لوگ موجود تھے۔
اس موقع وزیراعظم مودی نے 15اگست کو 82منٹ تک ملک کو خطاب کیا۔ پی ایم نے اپنے خطاب میں دو اعلان کئے ہیں 72ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے لال قلعے سے اپنے خطاب میں ایک بڑی خوش خبری دی ہے۔ پہلا2022 تک ہندستان خلائی جہاز بھیجے گا اور وہاں ترنگالہرائے گا۔ دوسرا 25 ستمبر 2018 کو پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ملک میں ایوشمان بھارت یوجنا نافذ ہوگی۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پی ایم مودی کا یہ لال قلعے کی فصیل سے آخری خطاب ہے۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں تین طلاق کے مسئلے کو بھی اٹھایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طلاق ثلاثہ نے ہمارے ملک کی مسلم بہنوں کو کافی پریشان کیا ہے۔ ہم نے سیشن میں اس کو لیکر پارلیمنٹ میں بل لانے کا کام کیا لیکن کچھ لوگ ابھی اسے پاس نہیں ہونے دے رہے ہیں۔وزیر اعظم نے خواتین پر جرم کا بھی ذکر کیا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔راج گھاٹ پہنچنے سے پہلے انہوں نے ٹوئٹ کرکے ملک کے عوام کو یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے لکھا’’یوم آزادی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات، جے ہند‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *