پی ایم مودی نے کھیل مداحوں کو دی مبارکباد

modi
عالمی سطح کے معروف ہاکی کھلاڑی اور اے ایم یو کے سابق طالب علم دھیان چند کے یومِ پیدائش’’ قومی کھیل دِوَس‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی یوم کھیل کے موقع پر بدھ کو کھیل مداحوں کو مبارک باد دی۔ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی سالگرہ 29 اگست کو ہر سال قومی کھیل دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا’’تمام کھیل مداحوں کو قومی یوم کھیل کی مبارک باد۔ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین۔میں ان لوگوں سے کھیلوں اور فٹنس سے متعلق سرگرمیوں کو ترجیح دینے کی اپیل کرتا ہوں جو صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا‘‘۔انہوں نے کہاکہمیں ان تمام لوگوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے مختلف کھیل کے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے سخت محنت و مشقت سے کئی سنگ میل قائم کئے ہیں.یہ سال کھیل مداحوں کے لئے خاص رہا کیونکہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیل 2018 اور دولت مشترکہ کھیلوں سمیت مختلف ٹورنامنٹوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *