پی ایم مودی نے آئی آئی ٹی بامبے کوایک ہزارکروڑروپے کی مالی امداددینے کا اعلان کیا

modi
وزیراعظم نریندرمودی نے آئی آئی ٹی بامبے کوایک ہزارکروڑروپے کی اقتصادی امداددینے کا اعلان کیاہے۔ آئی آئی ٹی بامبے کے 56ویں سالانہ تقسیم اسنادتقریب کوخطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے طلباکوہیرو بتایا اورکہاکہ ملک کی تعمیرمیں آئی آئی ٹی گریجویٹس نے بہت اہم کردارنبھایاہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ ملک کوآئی آئی ٹی اوران کی حصولیابیاں پرفخرہے۔
آئی آئی ٹی بامبے کے ڈائمنڈ جبلی کے موقع پرپی ایم نے توانائی سائنس اورانجینئرنگ محکمہ اورماحولیات سائنس اورانجینئرنگ سینٹرکی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔پی ایم مودی نے کہاکہ آئی آئی ٹی نے دنیامیں ہندوستان کوایک برانڈ کے طورپرقائم کیا ہے اوران کی کامیابی نے ہندوستان کوتکنیکی قوت کے طورپردنیاکے سب سے بڑامرکزبننے میں مدد کی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *