مویشی چوری کے شک میں ایک شخص کا پیٹ -پیٹ کرقتل

palwal
ہریانہ کے پلول میں واقع بہرولا گاؤں میں مویشی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کے قتل کامعاملہ سامنے آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ مقامی لوگوں نے مویشی چوری کرنے آئے شخص کا ہاتھ-پیرباندھ کر مارپیٹ کی۔مارپیٹ میں اس شخص کواتنی چوٹیں آئیں کہ اس سے اس کی موت ہوگئی۔
پولس نے اس معاملے میں تین سگے بھائیوں کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔پولس کے مطابق، جمعہ کی رات میں چوربہرولا گاؤں کے ایک گھرمیں بھینسوں کی چوری کرنے کیلئے آیا۔کنبہ کے لوگوں نے اس پکڑکرباندھ دیااوراسے خوب مارا،جس سے چورکی موت ہوگئی۔
پولس کا کہناہے کہ ملزم شخص کوتین لوگوں نے ہاتھ پیرباندھ کرخوب مارا۔یہ بھی بتایاجارہاہے کہ جس کوماراگیا،اس شخص کے ساتھ دیگردولوگ بھی مویشی چوری کرنے آیاتھا،مگردو لوگ موقع واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پہنچی پولس نے لاش کوقبضے میں لیکر لاش کی شناخت اورپوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *