’پدماوت‘ سے لیکر’گولڈ‘ تک:بالی ووڈ فلموں کے 8مہینوں کی کہانی

padmawat-to-gold

سال 2018کے 8مہینے گزر چکے ہیں۔اس بیچ بالی ووڈ کے چھو ٹے بڑے ستاروں کی کئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔کچھ فلموں نے باکس آفس پرجم کرکمائی کیں، توکچھ ایک ہفتے بھی سنیماگھروں میں نہیں جم پائیں۔ 2018کے یہ آٹھ مہینے بالی ووڈ کیلئے کافی اتار-چڑھاؤ سے بھرے رہے۔ جہاں کئی فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں، وہیں فلاپ فلموں کی بھی طویل فہرست ہے۔لیکن مجموعی طورپر سنیماکیلئے یہ سال اب تک اچھاہی ثابت ہوا ہے ۔ 8مہینے میں ہندی سنیماکے کھاتے میں کئی ہٹ فلمیں درج ہوچکی ہیں۔

 

 

 

سال کی شروعات ہوئی فلم ’پدمات‘ کی کامیابی کے ساتھ ۔ تمام مخالفت اورتنازعات کے باوجود فلم بلاک بسٹرثابت ہوئی۔اس کیلئے اس سال ریلیزہوئی فلموں میں ’سونوکے ٹیٹوکی سویٹی‘، ’باغی 2‘ اورراضی ہٹ میں شمارہیں۔اس کے علاوہ’ ہچکی ‘، ’ریڈ‘ اور’102ناٹ آؤٹ ‘ نے بھی باکس آفس پراچھی کمائی کرلی ہے۔اس سال ہٹ ہوئی فلموں نے دپیکاپدکون اورعالیہ بھٹ کوان اداکاراؤں میں شمارکیا، جواکیلے اپنے دم ہی ناظرین کوٹکٹ کھڑکی تک آنے کیلئے مجبورکرسکتی ہیں۔

 

 

 

بالی ووڈ کی آٹھ مہینے کی رپورٹ میں کئی دھماکے دارفلمیں بھی ہیں ، جن میں پیڈ مین، راضی، ہچکی، پرمانو اور سنجوجیسی فلمیں شامل ہیں۔کئی فلموں نے لوگوں کادل جیت لیاتوکئی فلموں نے باکس آفس پربازی ماری۔وہیں کئی فلموں کے نتائج نے سب کو چونکا دیا۔بڑے بجٹ کی ایسی فلمیں بھی آئیں جوٹریلرسے دھمال مچاگئیں لیکن فلمیں باکس آفس پرناکام ثابت ہوگئیں۔
مجموعی طورپر باکس آفس پردوہالی ووڈ فلموں کا ہی قبضہ رہا۔ ’اوینجرس- انفنٹی وار‘اور’ڈیڈپل2‘۔ ان کی وجہ سے کئی بالی ووڈ فلموں کی کمائی پر اثرپڑا۔دوسری طرف ریس 3جیسی فلمیں بھی ہیں، جنہیں ہم فلاپ کی کٹیگری میں تونہیں ڈال سکتے لیکن ایسی فلموں کوناظرین کے منفی تبصرے جھیلنے پڑے۔سلمان خان کی ریس3کومنفی پبلسٹی بہت ملی ۔ریس 3کوناظرین نے ایسے ناپسندکیا کہ 300 کروڑ روپے کی کمائی مانی جارہی یہ فلم 200کروڑتک بھی نہیں پہنچ پائی۔

 

 

بالی ووڈ کی آٹھ مہینے کی رپورٹ پرنظرڈالیں تو سامنے آتی ہیں سال کی سپرفلاپ فلمیں جنہیں نہ صرف باکس آفس بلکہ ناظرین نے بھی خارج کردیا۔اسی سال ریلیزہوئیں ’عیاری ، مسنگ، مرکری، نانوکی جانو‘(نانوکی جانو‘( بجٹ 12کروڑ اورکمائی 4.10 کروڑروپے)اوراومیرتا (بجٹ 8کروڑ اوربزنس 3.55 کروڑ روپے)جیسی فلموں سے جہاں اچھی خاصی کمائی کی امیدتھی، وہیں ان کی کارکردگی امیدسے کافی کم رہیں۔
1921:کرن کندرااورزرین خان کی یہ فلم بھی 2018کی فلاپ فلمو ں میں سے ایک رہی۔اس فلم نے باکس آفس پر15.94کروڑروپے کی کمائی کی۔
ہیٹ اسٹوری 4:ہیٹ اسٹوری فرنچائیزی کی چوتھی فلم یعنی ہیٹ اسٹوری 4بھی بکواس فلموں میں سے ایک رہی ۔اس فلم نے باکس آفس پر22.38کروڑکی کمائی کی۔
ایاری:بڑے بجٹ کے ساتھ تیارکی گئی فلم ’ایاری ‘ فلاپ ثابت ہوئی۔منوج واجپئی اورسدھارتھ ملہو ترا کی اس فلم نے باکس آفس پر 18.22 کروڑروپے کی کمائی کی۔
بھاویش جوشی سپرہیرو:بالی ووڈ کے مشہور اداکار انل کپورکے بیٹے ہرش وردھن کپور کی فلم ’ بھاویش جوشی سپر ہیرو‘کوناظرین نے پسندنہیں کیا۔اس فلم نے باکس آفس پر1.46 کروڑروپے کا بزنس کیا۔
ویلکم ٹونیویارک:بالی ووڈ اداکارشتروگھن سنہاکی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا اوردلجیت دوسانجھ کی فلم’ویلکم ٹونیویارک‘ بھی ناظرین کی امیدوں پرکھڑی نہیں اتری۔اس فلم نے باکس آفس پر2.38 کروڑ روپے کی کمائی کی۔
نانوکی جانو:ابھے دیول کی فلم ’نانوکی جانو‘ کامیڈی فلم تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر4.12 کروڑ روپے کی کمائی کی۔
با با بلیک شیپ:منیش پال اورانوپم کھیر کی فلم ’بابا بلیک شپ‘بہت بیکارثابت ہوئی۔اس فلم نے باکس آفس پرمحض 24لاکھ کمائی کی۔
دل جنگلی:اداکارہ تاپسی پنواورسکیب سلیم کی فلم ’دل جنگلی‘ بھی 2018کی سب سے بری فلموں میں سے ایک ہے۔یہ فلم 1.30 کروڑ روپے کی کمائی کرپائی۔دل جنگلی (بجٹ 20کروڑ اورکمائی 1.30 کروڑ روپے)
ہائی جیک:فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ اسٹارسمیت ویاس کی یہ فلم سپرفلاپ رہی۔وہیں ناظرین نے بھی اسے ناپسندکیا۔فلم صاحب بیوی اورگینگسٹر3:بجٹ 32کروڑ اور بزنس 6.68کروڑ رورپے)

 

 

بلاک بسٹر:سنجو
سپرہٹ:
پدماوت:(بجٹ 250کروڑ اورکمائی 302.15کروڑروپے )
سونوکے ٹیٹوکی سویٹی: (بجٹ40 کروڑ اورکمائی 108.95 کروڑ روپے)،
ریڈ:(بجٹ 40کروڑ اور بزنس 103.10 کروڑ روپے)
ہچکی:(بجٹ 20کروڑ اورکمائی 46.17کروڑورپے )
باغی 2:بجٹ 75کروڑ اور باکس آفس کلیکشن 164.38 کروڑر وپے)
102ناٹ آؤٹ:(بجٹ 22 کروڑ-باکس آفس کلیکشن 52.00 کروڑ رورپے)
راضی: (بجٹ 30کروڑ روپے اور بزنس 123.78 کروڑ روپے)

 

 

 

ہٹ
ریس3(بجٹ 150کروڑ ر اور بزنس 166.40کروڑورپے)
ٹوائلٹ ایک پریم کتھا(بجٹ 40کروڑ اور بزنس 97.54 کروڑروپے)
ویرے دی ویڈنگ(45کروڑ اوربزنس 81.38 کروڑروپے)
پرمانو (بجٹ 45 کروڑ اور بزنس 65.80کروڑروپے)

 

 

 

اوسط
سورما(بجٹ 32کروڑ اور بزنس 32.15 کروڑروپے)
اکتوبر (بجٹ 40کروڑ اور بزنس 45.36کروڑروپے)
پری (بجٹ 30کروڑ اور بز نس 28.95کروڑروپے)
پیڈمین (90کروڑ اوربزنس 81.80کروڑروپے)

 

 

 

یوم آزادی کے موقع پر بالی ووڈ کی تین فلمیں سنیماگھروں کی زینت بنیں۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور اداکارہ تاپشی پنو کی آنے والی فلم ’ملک‘ ایک مسلم خاندان کی سچی کہانی پرمبنی ہے ۔3 اگست کو ریلیزہوئی اس فلم میں ایک مسلم خاندان کواپنے کھوئے ہوئے معاشرتی وقارواعتبارکے حصول کی جدوجہدکرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم کی بجٹ 18 کروڑ روپے ہے اوراسٹوری لکھے جانے تک 11کروڑروپے کی کمائی کرچکی ہے۔ یہ فلم بھی ابھی کمائی کررہی ہے۔
آکرش کھورانا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کارواں کی کہانی بنگلور کے رہائشی نوجوان کی ہے جس کے والد کی لاش لاپتہ ہو جاتی ہے۔ ایسے میں عرفان خان نوجوان کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ہلکی پھلکی کامیڈی سے بھرپور فلم کارواں 3 اگست سے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے اور باکس آفس پرکلکشن جاری ہے۔(فلم کی بجٹ 20کرورڑروپے ہے اور قریب 14کروڑروپے کی کمائی کرچکی ہے) ان دنوں عرفان خان کینسر کے مرض سے لڑ رہے ہیں اور برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔
اسی طرح بالی ووڈ اداکارانل کپوراوراداکارہ ایشوریہ رائے فلم ’فنے خان ‘ یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے ۔فلم کا بجٹ 40 کروڑ روپے ہے اوریہ قریب 11 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے اورابھی باکس آفس پربزنس کلیکشن جاری ہے۔
بالی ووڈ کی دوفلمیں 15اگست کے دن ریلیزہوئی ہے۔ان میں بالی ووڈ ایکشن ہیرواکشے کمارکی فلم ’گولڈ ‘ ایک ہاکی کھلاڑی کی ذاتی زندگی پرمبنی ہے۔’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے عرصہ کے ارد گرد گھومتا ہے۔فلم ’گولڈ‘ کودھماکے دار اوپنگ ملی ہے۔ اکشے کمارکی فلم گولڈ کوناظرین کا بھر پورپیار ملاہے۔باکس آفس پر پہلے ہی دن گولڈ نے کمائی کا نیاریکارڈ بنادیاہے۔ٹریڈ انالسٹ رمیش بالاکے ٹویٹ کے مطابق، گولڈ نے پہلے دن 27کروڑروپے کا کلیکشن کیاہے۔ ’گولڈ‘کے ذریعے اکشے کمارکواب تک کی سب سے بڑی اوپنگ ملی ہے۔فلم کی کمائی کے معاملے میں بزنس تجزیہ کاروں نے اندازالگایا تھاکہ یہ فلم 5دنوں میں 80کروڑ روپے سے زائدکی کمائی گرے گی ۔فلم گولڈ کی پہلے دن کمائی اندازے کے مطابق کھری اتری ہے۔

 

 

وہیں بالی ووڈ ادا کارجان ابراہم اورمنوج واجپئی کی فلم ’ستیہ میوجیتے ‘15 اگست کے موقع پرریلیزہوگئی ہے ’ستیہ میو جیتے‘ کی کہانی بدعنوانی مٹانے والے ایک پولس افسر کی زندگی پر مبنی ہے۔ جان ابراہم اورمنوج واجپئی کی فلم ’ستیہ میوجیتے‘ باکس آفس پر ’گول‘ کے مقابلے کچھ خاص رنگ نہیں جما پائی ہے۔کمائی کے معاملے میں اکشے کمار نے بازی مارلی ہے۔ٹریڈ انا لسٹ رمیش بالاکے ٹویٹ کے مطابق، فلم’ستیہ میوجیتے ‘ نے پہلے دن 18 کروڑروپے کی کمائی کی ہے۔ابھی ’گولڈ‘ اورستیہ میوجیتے ‘ دونوں فلمیں باکس آفس پرکمائی کرررہی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ دونوں فلمیں خوب کمائی کرے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *