مظفرپورریپ معاملے پربولے نتیش کمار’جب تک سرکارمیں ہوں تب تک قانون کا راج ہوگا‘

nitish-kumar
بہارکے مظفرپور میں واقع شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ ریپ معاملے پربہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی چپی توڑی ہے۔آج (جمعہ)ایک پروگرام کے دوران نتیش کمار نے کہاکہ اس واقعہ سے ہم شرمندہ ہیں،اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں سی بی آئی کی جانچ ہائی کورٹ کی نگرانی میں ہو۔ جمعہ کو خواتین بہبود منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمین کسی بھی صورت میں بخشانہیں جائے گا۔اس موقع پر وزیر سماجی بہبود منجو ورما بھی موجود تھیں۔
سی ایم نتیش کمار نے کہاکہ پتہ نہیں آجکل کس طرح کی ذہنیت والے ہمارے سماج میں ہیں۔انہو ں نے کہاکہ اس واقعہ میں سسٹم کی خامی ہے، ہمیں اس کی جانچ کرنی ہوگی۔یہ ایک طرح کا پاپ ہے۔انہو ں نے کہاکہ سسٹم کوہمیں اتنامضبوط بنانا ہوگا کہ جس سے اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوپائے۔ انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتاہوں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ اس واقعہ سے مجھے بھی افسوس ہواہے، لیکن جب تک میں سرکارمیں ہوں تب تک قانون کا راج ہوگا۔
خیال رہے کہ مظفرپورشیلٹرہوم میں 34لڑکیوں کے ساتھ آبروریزی کا معاملہ اجاگرہونے کے بعد برجیش ٹھاکرودیگران کے ساتھیوں کوگرفتارکیاگیاتھااورفی الحال جیل میں بندہے۔خبروں کے مطابق، بچیوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں منجو ورما کے شوہر کا بھی نام آ رہا ہے، لیکن منجو ورما اس بات سے صاف طور پر انکار کر رہی ہیں۔تیش کمار نے مزید کہا کہ سماجی بہبود اور فلاح محکمہ میں بہتری کی ضرورت ہے۔اس واردات سے مکمل بہار کی بدنامی ہوئی ہے۔نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں نے یہ گناہ کیا ہے ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔صوبے میں قانون کی حکومت ہے اور نظم و نسق سے وہ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *