راجیہ سبھا الیکشن: این ڈی اے امیدوار ہری ونش کی جیت، ڈپٹی چیئرمین منتخب

Harivansh
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے لئے ہوئے الیکشن میں این ڈی اے کے امیدوار ہری ونش نارائن کو جیت ملی ہے۔تین بارہوئی ووٹنگ میں انہیں 125ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار بی کے ہری پرسادکو105ووٹ ملے۔ہری ونش کی جیت پرپی ایم مودی نے انہیں مبارکباد دی۔وہیں اپوزیشن نے بھی ہری ونش کومبارکباددی ۔
ہری ونش کے خلاف اپوزیشن نے کانگریس کے بی کے ہری پرساد کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اپوزیشن کے کچھ رکن ووٹنگ کے دوران ایوان میں موجود نہیں تھے۔ ہری ونش جھارکھنڈ و بہار کے معروف اخبار ’پربھات خبر‘ کے سابق ایڈیٹر ہیں۔یادرہے کہ ووٹنگ سے پہلے ہی ہری ونش کی جیت مانی جارہی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *