بھینس چرانے کے شک میں مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کرقتل

mob-lynching
ملک میں بھیڑکے حملوں (ماب لنچنگ)کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ اب اترپردیش کے بریلی میں ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیاہے۔الزام ہے کہ جانورچوری کے شک میں 50گاؤں والوں نے 20سال کے مسلم نوجوان کو بری طرح گھٹنوں پیٹاگیا۔ضلع کے کینٹ علاقہ میں گاؤں والوں نے جانوروں کی چوری کرنے کے الزام میں ایک مسلم نوجوان شاہ رخ خان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھولا پور ہنڈولیہ گاؤں میں بدھ کی شب چار نوجوان پہنچے تھے۔الزام ہے کہ گاؤں والوں نے نوجوانوں پر بھینس چرانے کا شبہ ہوا۔
بدھ کوبریلی ضلع کے بھولاپورہنڈولیہ گاؤں میں ماب لنچنگ کے معاملے سے ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ اس معاملے میں پولس کا کہناہے کہ شاہ رخ خان نام کے نوجوان کوجب بھیڑسے بچایا گیا،اس وقت وہ زندہ تھا لیکن علاج دوران اس نے دم توڑدیا۔ الزام ہے کہ شاہ رخ کے ساتھ تین دیگرلوگ ایک بھینس چرانے کی کوشش کررہے تھے۔ اس بھنک لگنے پرکثیرتعداد میں گاؤں والوں نے ان سبھی کوگھیرلیا ۔ اس دوران تین دیگرشخص وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہے، لیکن شاہ رخ کوبھیڑنے پکڑلیا۔
میڈیا پورٹس کے مطابق، پولس نے 30گاؤں والوں کے ایف آئی آردرج کی ہے۔ پولس نے شاہ رخ کے ساتھیوں کے خلاف بھی معاملہ درج کیاہے۔مہلوک شاہ رخ کے بھائی وسیم خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ چاچی کے گھرجارہاتھا لیکن ہمارے اہل خانہ اسے روک رہے تھے۔ اس کے بعد شاہ رخ کے کچھ دوست آئے اوروہ چلاگیا۔شاہ رخ نے ہم سے یہ وعدہ کیا تھاکہ وہ زیادہ دور تک نہیں جائے گا۔شاہ پیشے سے درزی تھا اورحال ہی میں اپنے چچا کے ساتھ دبئی سے واپس آیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *