مظفرپورمعاملہ:منجوورمانے دیااستعفیٰ

manju-verma
بہارکے مظفرپور شیلٹرہوم میں بچیو ں کے ساتھ عصمت دری معاملے میں اپوزیشن کے بڑھتے دباؤکے بیچ بہارکی سماجی بہبود محکمہ کی وزیر منجو ورما نے استعفیٰ دے دیاہے۔بہارسرکار میں سماجی بہبود محکمہ کی وزیر منجو ورمانے اپنے عہدہ سے آج استعفیٰ دے دیاہے۔وزیرمنجوورماکے شوہر پرمظفرپورشیلٹرہوم معاملے کے اہم ملزم برجیش ٹھاکرکے ساتھ مبینہ طورپرتعلقات کے الزام لگ رہے تھے۔اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے اورایسے خدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ اس کی جانچ منجوورما کے شوہرچندیشورورماتک بھی پہنچ سکتی ہے۔بدھ کواس بات کا خلاصہ ہواکہ برجیش ٹھاکر اورمنجوورماکے شوہرکے بیچ کل 17بارفون پربات ہوئی تھی۔اس خلاصے کے ساتھ ہی منجوورماکے استعفیٰ کی مانگ تیزہوگئی۔
یادرہے کہ منجوورماکے استعفیٰ کیلئے نتیش کمارپرلگاتارنشانہ سادھاجارہاتھا۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو لگاتارنتیش کمارپروزیراورافسروں کوبچانے کا الزام لگارہے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *