مندسورریپ معاملہ:عرفان اورآصف کوپھانسی کی سزا

mandsaur-rape-accused
مدھیہ پردیش کے مندسورمیں سات سال کی بچی سے عصمت دری کے بعدقتل کرنے کے معاملے میں مندسورکی خصوصی عدالت نے ملزم عرفان اورآصف کوپھانسی کی سزاسنائی ہے۔کورٹ نے اس معاملے میں 56دنوں میں ٹرائل پوراکرکے ملزموں کوسزاسنائی ہے۔
یادرہے کہ اسی سال 26جون کوآصف اورعرفان نے ساتھ سال کی اسکولی طالبہ کا اغواکرکے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیاتھا۔ جسٹس نشاگپتانے اس معاملے میں عرفان(20) اورآصف (24) کوقصوروارقراردیاتھا۔
خیال رہے کہ اس معاملے میں 15سیکنڈ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے سہارے پولس نے واقعہ کوتقریباً 24گھنٹے کے اندرہی سلجھالیاتھا اورایک ملزم کوگرفتارکرلیاتھا۔دوسرے ملزم کوبعدمیں گرفتارکیاتھا۔
غورطلب ہے کہ مندسورمیں اس سات سالہ بچی کو26جون کی شام لڈّوکھلانے کا لالچ دے کراسے اغواکیاگیاتھا جب وہ اسکول کی چھٹی کے بعدپیدل اپنے گھرجارہی تھی۔گینگ ریپ کے بعد تیسری کلاس کی اس طالبہ کوجان سے مارنے کی نیت سے اس پرحملہ بھی کیاگیا تھا۔ وہ 27جون کی صبح شہرکے بس اسٹینڈ کے پاس جھاڑیوں میں لہولہان حالت میں ملی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *