بیوی اورتین بیٹیوں کاقتل کرکے شوہرنے کی خودکشی

Body-of-the-man-was-found-h
ملک میں قتل، خودکشی اوراجتماعی خودکشی کامعاملہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔اترپردیش کے الہ آبادسے ایک سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، یہاں کے دھومن گنج کے پیپل گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیوی اورتین معصوم بیٹوں کاقتل کرکے خودکشی کرلی۔خبروں کے مطابق، پیرکوشام تک خاندان کاکوئی ممبرکمرے سے باہرنہیں نکلاتو پولس کواطلاع دی گئی۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی جی اورآئی جی سمیت کئی پولس کے اعلیٰ افسران موقع واردات پرپہنچے۔دروازہ توڑکر پولس اندرگئی توان کے ہوش اڑگئے۔شوہرپھنداپرلٹک رہاتھا جبکہ بیوی اوربیٹیوں کی لاش ریفریجریٹر، الماری اوراٹیچی میں چھپائی گئی تھی۔
پیپل گاؤں کے رہائشی کسان گلاب چند کشواہا کے تین بچے منوج ، گوپال اورکلوہیں۔ کلّوشہرمیں نوکری کرتاہے۔35سالہ منوج عرف بھلّو کشواہا کے خاندان میں اس کی بیوی شویتا عرف سنیتا اورتین بیٹیاں شرسٹی (8)، سونو(4) اورسومانی (3) تھی۔ گلاب نے بتایاکہ پیر کوصبح وہ بیٹے گوپال کے ساتھ کھیت میں کام کرنے چلے گئے تھے۔دوپہربارہ بجے لوٹ اورٹفن لیکر پھرچلے گئے۔اس وقت منوج کی تین بیٹیاں آنگن میں کھیل رہی تھیں۔دوپہربعد منوج اپنی بیوی اوربیٹیوں کولیکرکمرے میں چلاگیا اوراندرسے تالابندکرلیا۔شام کوپانچ بجے کوئی باہرنہیں نکلا تب گوپال کی بیوی سادھنا نے دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن اندرسے کوئی آواز نہیں آئی ۔تھوڑی دیرمیں منوج کے والد اوربھائی بھی پہنچ گئے۔ان لوگوں نے کسی انہونی خدشے کا اظہارکرتے ہوئے پولس کواطلاع دی۔
بہرکیف ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت خبرملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔دیررات تک معاملے کا پتہ نہیں چل پایاکہ آخرشوہرنے بیوی اورتین بیٹیوں کاقتل کرکے شوہرکیوں خودکشی کرلی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *