پٹنہ جنکشن پرحادثہ،باتھ روم کی دیوارگرنے سے ایک شخص کی موت

bathroom
پٹنہ ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ روم کے باتھ روم کی دیواراچانک منہدم ہونے سے آج ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ باتھ روم میں ٹائلس لگانے کا کام چل رہاتھا۔ حادثے کا شکارہوئے 70بشون سنگھ حاجی پورکے رہنے والے تھے۔حادثے کے بعد انہیں پٹنہ کے سرکاری اسپتال پی ایم سی ایچ لے جایاگیا۔جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردے دیا۔ہلاک مسافرکے پاس سے ہاوڑا جن شتابدی ٹرین کا 08-08-2018کا ٹکٹ ملاہے۔
حادثے کے بعد ہلاک شخص کے کنبہ والے پٹنہ جنکشن پہنچے ۔انہو ں نے ریلوے انتظامیہ پرلاپرواہی کاالزام لگایاہے۔سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ کنسٹرکشن کاکام ہونے کے باوجود بھی مسافروں کیلئے ویٹنگ روم کیوں کھول کررکھاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ اہل خانہ پٹنہ جی آرپی کے خلاف ایف آئی آردرج کرواسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *