دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام، 8 گرینیڈ کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

police
یوم آزادی کے پیش نظرجہاں حساس مقامات پرپولس اورسیکوریٹی ایجنسیوں کی سخت نظرہے۔وہیں ایک بار پھر پولیس نے دہلی کو دہلانے کی دہشت گردوں کی بڑی سازش ناکام کی ہے۔دراصل، اتوار کے روز دیر رات جموں و کشمیر پولیس نے جموں سے نئی دہلی جا رہی بس سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے 8 گرینیڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ اس سے جموں اور دہلی میں دھماکہ کرنے کی سازش تھی۔ایک پولس افسرنے بتایاکہ خفیہ جانکاری کی بنیادپرپولس نے کل دیررات یہاں گاندھی نگر علاقے میں ایک بس کوروکا اورکشمیرکے ایک مشتبہ نوجوان کوگرفتارکیا ،جس کے پاس آٹھ ہتھگولے تھے۔ فی الحال سکیورٹی ایجنسیاں پکڑے گئے دہشت گرد سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔
۔ افسر نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورا رہائشی عرفان وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ ا س کے پاس سے آٹھ ہتھ گولے اور 60 ہزار روپئے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ایسی خفیہ اطلاع ہے کہ لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کے کشمیری دہشت گردوں کا 15 اگست کو جموں اور نئی دہلی میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس اطلاع کے بعد دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔پولس نے بتایاکہ گرفتاری کے بعد جموں میں ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *