مراٹھاریزرویشن معاملہ:مہاراشٹر میں آج پھر بند کا اعلان

maratha
ریزرویشن کی مانگ لیکرمراٹھامورچہ نے آج (جمعرات)ایک بارپھرمہاراشٹربند بلایاہے۔بندپرامن ہونے کی بات کہی گئی تھی لیکن اورنگ آباد اورلاتورمیں مظاہرین نے سڑکوں پرٹائرجلاکرراستے کوبندکیا۔بہرکیف مہاراٹھا کرانتی مورچہ (ایم کے ایم) کوارڈی نیشن کمیٹی نے آج ایک دن کے بند کا اعلان کیا ہے۔مراٹھوں کیلئے سولہ فیصد ریزرویشن کیلئے ریاست کے ممبئی ،نوی ممبئی اور تھانے سمیت تقریباً آٹھ اضلاع میں اس کیلئے احتجاج و مظاہرہ ہورہے ہیں۔مہاراشٹربندکی وجہ سے ممبئی میں دادر سبزی منڈی بند ہے، اوردادرمارکیٹ بھی بندہے۔ باندراکے کلکٹردفترکے سامنے مظاہرہ جاری ہے۔
حکومت نے اس احتجاج و مظاہرہ کی سیکورٹی کیلئے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے ہیں۔خیال رہے گزشتہ مہینے ریزرویشن کے سلسلہ میں ہونے والے مظاہرہ میں ریاست میں بڑے پیمانہ پر تشدد کے واقعات دیکھے گئے تھے۔ریاستی حکومت نے بند کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایس آر پی ایف پلاٹون،ریپڈ ایکشن فورس،اسٹرائکنگ فورس،کیو آر ٹی اور ریاستی پولیس کو تعینات کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *