ڈی ایم کے چیف وتامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ ایم کروناندھی نہیں رہے

m-karunanidhi
تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے چیف ایم کروناندھی کا آج طویل عدالت کے بعد 94سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔وہ کافی دنوں سے بیمارچل رہے تھے اورچنئی کے کاویری اسپتال میں داخل تھے ،جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ساؤتھ انڈیا کی سیاست کے سب سے بڑے چہروں میں شمارکروناندھی 5بارتامل ناڈو کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔
ایسی عمرمیں جب بچے کھیل کودمیں لگے رہتے ہیں، اس عمرمیں ہی کروناندھی سیاست میں قدم رکھ چکے تھے۔دروڈ آندولن سے جڑے رہنے والے کروناندھی زبردست خطاب کرتے تھے۔وہ کہانی اورفلموں میں اسکرپٹ رائٹرمیں بھی میں لگے رہے۔کئی ساری تمل فلموں کیلئے انہو ں نے اسکرپٹ لکھی ہیں۔وہ پہلی بار1957میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
ڈی ایم کے کے فاؤنڈرانّادورئی کے انتقال کے بعدسال 1969میں وہ پہلی بار تامل ناڈوکے وزیراعلیٰ بنے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *