کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

loksabha
ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کو آج لوک سبھا نے خراج عقیدت پیش کی اور اس کے بعد ان کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کو مطلع کیا کہ 94 سالہ مسٹر کروناندھی کا منگل کو چنئی میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ایوان نے آنجہانی ڈی ایم رہنما کے اعزاز میں کچھ دیر خاموشی رکھی اور پھر ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
مسز مہاجن نے کہا ’’مسٹر کروناندھی مختلف صلاحیتوں کے حامل شخصیت تھے. وہ تمل فلمی دنیا کے مشہورا سکرپٹ رائٹر تھے۔ ایک کرشمائی شخصیت سے مالامال کروناندھی نے مصنف، بہترین مقرر اور سیاستدان کے طور پر عوام کے دلوں پر راج کیا۔ان کے انتقال سے ملک نے ایک انتہائی مقبول اور معزز عوامی لیڈر کھودیا ہے۔انہوں نے کہا ’’ہم مسٹر ایم کروناندھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور یہ ایوان غمززدہ خاندان اور ان کے مداحوں،حمایتیوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہے‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *