چارہ گھوٹالہ معاملہ:لالوپرسادیادو نے سرینڈرکیا

lalu
چارہ گھوٹالے معاملے میں سزایافتہ بہارکے سابق سی ایم وآرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج خصوصی سی بی آئی کورٹ میں سرینڈرکیا۔حالانکہ عدالت نے تھوڑی راحت دیتے ہوئے خراب صحت کی وجہ سے انہیں اسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دے دی۔
بہرکیف چاراگھوٹالے کے معاملے میں لالوپرساد یادو نے آج جمعرات کوسرینڈر کردیاہے، وہ بدھ کورانچی پہنچ گئے تھے۔ سرینڈرکرنے سے پہلے لالویادو نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہائی کورٹ کے حکم پرعمل کیاہے اورہماری کوئی خواہش نہیں ہے جہاں رکھنا ہے رکھیں۔ رانچی کی سی بی آئی کورٹ میں سرینڈر کرنے کے بعد پہلے انہیں جیل بھیجاجائے گااوراس کے بعد انہیں اسپتال بھیجاجائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *