لالویادوممبئی سے پٹنہ پہنچے،30اگست تک سرینڈرکرنے کاحکم

lalu
چارہ گھوٹالے کے معاملے میں جیل کی سزاکاٹ رہے بہارکے سابق وزیراعلیٰ وآرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو آج پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ لالوپرساد یادو ممبئی کے اسپتال میں اپنا علاج کروارہے تھے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو یادو کو30اگست تک سرینڈر کرنے کا حکم دیاہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ لالویادو کب سرینڈر کریں گے۔لالو پرساد یادو نے میڈیکل کی بنیاد پراپنی ضمانت کی مدت تین مہینے توسیع کیلئے عرضی داخل کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے ان کی عرضی کوخارج کردی ہے۔ اس سے قبل ان کے بیٹے تیجسوی یادو نے ان کی صحت کولیکر فکرمندی کا اظہار کیا تھا۔
اس سے پہلے جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالویادو کے میڈیکل گراؤنڈ پرپیرول بڑھانے سے انکار کردیا تھا اور30اگست تک سرینڈرکرنے کا حکم دیا۔لالویادو 10اپریل سے پیرول پر ہیں۔جسٹس اپریش سنگھ نے معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے مسٹر یادو کی عبوری ضمانت کی مدت بڑھائے جانے کی عرضی خارج کردی ہے۔ ساتھ ہی انہیں اس سال 30 اگست تک حاضر ہونے کا حکم جاری کیا۔عدالت نے 17 اگست کو اس معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے مسٹر یادو کی عبوری ضمانت کی مدت 27 اگست تک بڑھادی تھی اور شنوائی کی تاریخ 24 اگست متعین کی تھی۔ آرجے ڈی سربراہ علاج کے لئے عبوری ضمانت پر ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *