بھیماکورے گاؤں معاملہ:پانچ لوگوں کی گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

؂بھیما کورے گاؤں کیس میں پانچ لوگوں کی گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔عرضی میں عدالت عظمیٰ سے جانچ ہونے تک پانچ لوگوں کی رہائی کی مانگ کی گئی ہے۔ اس عرضی پر آج سماعت ہوسکتی ہے۔واضح ہوکہ بھیما کورے گاؤں تشدد سے جڑے معاملے میں ملک کے کئی حصوں میں منگل کوپونے پولیس اورسیکوریٹی ایجنسیوں نے کئی کارکنا ن ماؤنواز حامی رہنماؤں کے ٹھکانوں پرچھاپے ماری کی تھی۔ یہ چھاپے ماری مہاراشٹر ، گوا، تلنگانہ ، دہلی اورجھارکھنڈ میں کئی گئی، پونے پولس نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کرچھاپے ماری کی تھی۔
بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں جانچ کے مدنظرچھاپے کے بعد اب تک کوی ورورا راؤ، ارون پیریرا، گوتم نولکھا، ویرنون گونجالوس اورسودھاباردواج کو گرفتارکیاگیاہے۔ گرفتارکئے گئے سبھی لوگ بائیں بازوکے نظریات کے حامی مانے جاتے ہیں۔بائیں بازوپارٹیاں یہ الزام لگارہی ہیں کہ مرکزی سرکار جان بوجھ کر انہیں نشانہ بنارہی ہے۔جبکہ پولس کا دعویٰ ہے کہ گرفتارکئے گئے لوگ ماوادیوں اورنکسلیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *