دومعصوم بیٹوں سمیت ماں کا گلا ریت کرقتل،شوہرفرار

killed
اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کے نگر کوتوالی علاقے میں دومعصوم بیٹوں اوران کی ماں کے قتل کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔یہاں پر شونے ہی اپنی بیوی اوردومعصوم بیٹوں کا گلاریت کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ جمعرات کو دو معصوم بچوں سمیت ماں کے گلا ریت کر قتل کئے جانے کی اطلاع ملنے پر پولس نے تینوں لاشوں کواپنے قبضے میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ گردھاری نگر محلہ میں پدم سنگھ کے مکان میں رام کمار اپنے خاندان سمیت کرائے پر رہتا ہے۔صبح رام کمار کی بیوی سے کسی بات کے سلسلے میں کہا سنی ہوگئی۔تنازعہ بڑھنے پراس نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر بیوی روبی(28) اوراپنے دونوں بیٹوں سات سالہ کیشو اورتین سالہ یتن کا دھاردارہتھیارسے قتل کردیا۔چیخ پکارسن کرآس پاس کے لوگ موقع پرپہنچے، انہو ں نے اس کی جانکاری پولس کودی۔اطلاع ملتے ہی نگرکوتوالی کی پولس موقع پرپہنچ گئی۔ بتایاجارہاہے کہ پولس کی گاڑی کی سائرن کی آوازسنتے ہی رام کمار اپنے بھائی کے ساتھ فرار موقع سے فرارہوگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *