کیرالہ سیلاب:لاکھوں لوگ بے گھر، 370 لوگوں کی موت،ریسکیوآپریشن جاری

keral-flood
کیرل میں اتوارکوبارش تھمنے سے آخرکارلوگوں نے تھوڑی راحت کی سانس لی، مگراس سے پہلے بارش کے باعث آئے سیلاب سے جہاں سیکڑوں لوگوں کی جانیں چلی گئیں ،وہیں لاکھوں لوگوں بے گھرکردیا۔میڈیاپورٹس کے مطابق کیرالہ میں ہو رہی مسلسل بارش سے اتوار کے روز مزید 13 لوگوں کی موت ہو گئی جس سے گزشتہ دس دنوں میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 370 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے کہا کہ سیلاب کے پانی میں پھنسے زیادہ تر لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور اب ان کی بحالی پر توجہ مرکوز ہے۔ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
ادھر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کیرالہ کے گورنر پی سداشیوم اور وزیر اعلی پنرائی وجین سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کی معلومات حاصل کی۔کووند نے کیرالہ کے عوام کو یقین دلایا کہ بحران کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *