کرناٹک سرکارکے 100دن مکمل،راہل گاندھی سے کمارسوامی کی ملاقات

rahul-gandhi-kumarswami
کرناٹک میں ایچ ڈی کمارسوامی کی سرکار کو100دن پورے ہوچکے ہیں۔سرکارکے 100دن پورے ہونے پرکرناٹک کے وزیراعلیٰ کمارسوامی نے دہلی میں آج کانگریس صدرراہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔راہل سے ملاقات کے بعد انہو ں نے بتایاکہ وہ ریاستی سرکارکے کاموں سے بیحدخوش ہیں۔کمارسوامی نے کہاکہ میں نے بطورسی ایم 100دن پورے کرلئے ہیں۔میں یہاں کانگریس صدرراہل گاندھی کاشکریہ اداکرنے لئے آیاتھا۔انہو ں نے کہاکہ جس طرح سے کرناٹک سرکار چل رہی ہے اس سے راہل گاندھی خوش ہیں۔اس موقع پرجنتا دل (ایس) کے چیف جنرل سکریٹری دانش علی بھی موجود تھے۔
دانش علی نے ملاقات کے بعد بتایا کہ کرناٹک حکومت کے ایک سو دن پورے ہونے اور حکومت چلانے میں کانگریس کے بھرپور تعاون دینے کے سلسلہ میں مسٹر کمارسوامی نے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعاون کے لئے کانگریس کا شکریہ بھی ادا کیا۔مسٹر علی نے بتایا کہ ریاستی حکومت کانگریس کے ساتھ بہتر تال میل سے اچھا کام کاج کر رہی ہے اور اس کے مقامی لیڈروں کا حکومت کو مکمل تعاون مل رہا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *