دہلی کے بعد بلندشہر میں کانوڑیوں کا پولس وین پرحملہ ،دیکھیں ویڈیو

kanwariya
کانوڑیوں کے دبنگئی کا ایک اورویڈیوسامنے آیاہے۔اس باردہلی کے موتی نگرکے بعد اب اترپردیش کے بلندشہرسے معاملہ سامنے آیاہے، جہاں کانوڑیوں نے پولس کی گاڑی کی توڑپھوڑ کی ہے۔ یوپی کے بلندشہرمیں کانوڑیوں نے جم کرہڑکمپ مچایا۔بتایاجارہاہے کہ کسی بات پرکانوڑیوں کی بھیڑنے ایک شخص کی پٹائی کردی۔موقع پرپہنچی پولس نے جب کانوڑیوں کوپکڑنے کی کوشش کی توکانوڑیوں نے پولس وین میں بھی جم کرتوڑپھوڑکی۔اس ویڈویومیں صاف دیکھاجاسکتاہے کہ کیسے کانوڑیوں کی بھیڑنے پولس کی وین کوچکناچورکررہی ہے۔لاٹھی اورڈنڈے سے گاڑی کے پرخچے اڑارہے ہیں۔پولس بھیڑکوپرامن کرنے اورکنٹرول کرنے کی کوشش کرتی دکھ رہی ہے۔، مگرکانوڑیے کہاں ماننے والے تھے۔
نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، اترپردیش کے بلندشہرمیں کانوڑیوں نے (7اگست کو) مقامی لوگوں سے جھڑپ کے بعد پولس کی گاڑی میں توڑپھوڑکردیا۔پولس نے معاملہ درج کرلیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولس نے دس نامزداور50نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *