ٹریکٹرٹرالی میں ٹکرلگنے کے بعد کانوڑیو ں نے نیشنل ہائی وے 24جام کیا

kanwarye

اترپردیش کے مرادآباد میں آج کانوڑیوں نے دہلی-لکھنؤ نیشنل ہائی وے 24جام کردیا۔بتایاجارہاہے کہ ہائی وے پرکانوڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں پک اپ گاڑی نے ٹکرماردی تھی۔جس کے بعد ناراض کانوڑیوں نے ہائی وے جام کردیا اورہنگامہ کرنے لگے۔ یہ واقعہ مونڈھاپانڈے تھانہ علاقے میں ہواہے۔ حادثے میں دوکانوڑیے زخمی ہوگئے ہیں۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے دہلی کے موتی نگرعلاقے میں کارکانوڑیوں نے ایک خاتون کی کارپرحملہ کردیا تھا۔کانوڑیوں نے گاڑی کوتوڑپھوڑکرتہس نہس کردیاتھا۔اسی طرح یوپی کے بلندشہرمیں کانوڑیوں نے پولس کی وین پربھی حملہ کردیاتھا۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *