یوپی:صحافیوں کیلئے ضلع انتظامیہ کافرمان ، رجسٹرڈ کروائیں واٹس ایپ گروپ ، ورنہ ہوگی کارروائی

WhatsApp
اترپردیش کی یوگی حکومت میں ایک اورنیافرمان جاری ہواہے۔اس بار یوگی حکومت نے میڈیا پر شکنجہ کسنے کیلئے نیافرمان جاری کیاہے۔اترپردیش کے للت پورضلع کے ڈی ایم مانویندر سنگھ اورایس پی اوپی سنگھ نے ایک تحریری حکم جاری کرکے ضلع کے سبھی صحافیوں کو(صحافیوں کے ذریعے)ان کے چلائے جارہے واٹس ایپ گروپ کا رجسٹریشن کرانے کوکہاہے۔یہ حکم 25اگست کوجاری کیاتھا۔اس حکم نامہ میں صاف لکھاہے کہ محکمہ اطلاعات میں رجسٹریشن کرائے بغیر کوئی بھی صحافی (جرنلسٹ) واٹس ایپ گروپ نہیں چلاسکتا۔ للت پور ضلع انتظامیہ نے ایک عجیب و غریب فرمان جاری کرتے ہوئے صحافیوں کو رجسٹریشن کے بغیر میڈیا وہاٹس ایپ گروپ چلانے پر روک لگادی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے حکم جاری کرکے ضلع کے سبھی صحافیوں سے کہا ہے سبھی میڈیاوہاٹس ایپ گروپ کو محکمہ اطلاعات کے پاس رجسٹرڈ کرائیں ، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ حکم ضلع کے سبھی لوکل نیوزچینل، ویب سائٹ اورپبلیکشن پربھی لاگوہوتاہے۔اس حکام میں لکھاہے کہ اگرکوئی میڈیاواٹس ایپ گروپ کورجسٹرنہیں کرواتاہے، تواس کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔
تحریری فرمان کے مطابق ،گروپ ایڈمن کو گروپ میں وابستہ سبھی ممبران کی معلومات فراہم کرانی ہوں گی۔ ساتھ ہی گروپ ایڈمن کو آدھار کارڈ کی کاپی ، فوٹو اور دیگر معلومات دستیاب کرانی ہوں گی ، یہ حکم سبھی میڈیا سے وابستہ ویب سائٹوں پر بھی نافذ ہوتا ہے ۔حکم مزید کہا گیا ہے کہ گروپ میں کسی بھی طرح کی قابل اعتراض یا توہین آمیز پوسٹ کو شیئر کرنے کیلئے ایڈمن ذمہ دار ہوگا۔
اس فرمان کے مطابق ،واٹس گروپ کا رجسٹریشن کیلئے ایک پیج کا فارم پُرکرنا ہوگا۔اس میں ایڈمن کا نام، پتا، ایڈریس پروف کیساتھ آدھارکارڈ کی فوٹوکاپی دینا ضروری ہے۔اس کے ساتھ 31اگست 2018تک گروپ میں کتنے ممبرشامل ہیں، اس کی جانکاری بھی رجسٹریشن فارم میں دینی ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *