آئی آرسی ٹی سی معاملہ:سی بی آئی کورٹ سے رابڑی دیوی اورتیجسوی یادو کوبڑی راحت

rabri-devi
ریلوے ٹینڈر گھوٹالے معاملے میں بہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی اورسابق نائب وزیراعلیٰ وآرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادوآئی آرسی ٹی سی گھوٹالے کے معاملے میں آج(جمعہ کو)پٹیالہ ہاؤس واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ۔ دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آج تیجسوی یادو اوررابڑی دیوی کوبڑی راحت دی ہے۔کورٹ نے معاملے کی سنوائی کرتے ہوئے سبھی ملزموں کوایک لاکھ کے نجی مچلکے پرضمانت دے دی ہے۔عدالت نے آئی آرسی ٹی سی اسکیم کے ملزم رابڑی دیوی اورتیجسوی یادو کوضمانت دی ہے۔اس معاملے میں پونے دس بجے تیجسوی یادو اپنی ماں کے ساتھ پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچے تھے۔سبھی ملزموں نے کورٹ میں ضمانت کی عرضی دی۔ جج نے سنوائی کرتے ہوئے سبھی ملزموں کوایک ایک لاکھ نجی مچلکے پرضمانت دے دی ہے۔
آئی آرسی ٹی سی گھوٹالے معاملے میں لالوپرساد یادو کے خلاف پیشی وارنٹ جاری کیا۔ لالو یادو کورٹ میں پیش نہیں ہوپائے ۔وہ پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد رانچی کے جیل میں بند ہیں۔غورطلب ہے کہ خصوصی عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے داخل چارج شیٹ پرایکشن لیتے ہوئے 30جولائی کوہی اس معاملے میں لالوپرساد یادو، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو اور دیگرکوسمن جاری کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *